متعلقہ

جمع

خاموشی کو توڑکر غزہ، لبنان، اور یمن کے بارے میں بات کرنی چاہیے

لاہور(ایس ایم ایس) خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور...

بلاول نے پہل کر دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) چیئرمین پیپلز...

کچھ نہیں چاہئیےمیرا میكا سجائے رکھنا

بیٹی شادی کے بعد سسرال جاتی ھے تب پرائی...

زیلنسکی نے روسی حملے کو یوکرین کے لیے نائن الیون قرار دے دیا

Spread the love

کیف ( مانیٹرنگ ڈیسک )یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے روسی حملے کو یوکرین کے لیے نائن الیون قرار دے دیا۔یوکرینی صدر  نے امریکی کانگریس سے روس کے خلاف جنگ کے لیے امداد بھی مانگی ہے۔دوسری جانب امریکا نے یوکرینی صدر کی اپیل

پر یوکرین کو مزید 8 سو ملین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کر دیا۔امریکا کے صدر جو بائیڈن نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو جنگی جرائم کا مرتکب بھی قرار دے دیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کو 5 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر، 600 اسٹنگر اینٹی ایئر کرافٹ نظام دے گا۔امریکا یوکرین کو 70 ہموی گاڑیاں بھی دے گا۔ادھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ مغرب کی دنیا پر غلبے کی کوشش ختم ہونے کو ہے۔انہوں نے اپنے روسی شہریوں کو ملک کے غداروں سے خبرداربھی کیا ۔روسی صدر پیوٹن کا بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کا فوجی آپریشن جاری رہے گا۔