لاہور ( وی او پی نیوز )الحمراء میں یوم تکبیر کی مناسبت سے فن مصوری کا مقابلہ بعنوان ”ڈے آف گریٹی ٹیوڈ“ کل ہو گا ،مقابلے میں ملک بھر سے 117آرٹسٹوں کا کا م آویزاں کیا جائیگا ۔نامور ادیب،شاعر،ڈرامہ نویس اور ستارہ امتیاز امجد اسلام امجد مہمان خصوصی ہونگے۔
نمائش میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے آرٹسٹ کو 50،دوسری کے لئے 30جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20ہزار روپے انعام دیا جائیگا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ مقابلے میں ملک بھر سے 117آرٹسٹوں کا کا م آویزاں کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے،مقابلے کا مقصد ایٹمی طاقت بننے کے سفر کو پینٹنگ کے ذریعے نئی نسل کو روشناس کروانا ہے۔