متعلقہ

جمع

جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئےبڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جرائم پیشہ افراد...

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی

Spread the love

لاہور (  طیبہ بخاری سے )پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں پاک بحریہ کے 51ویں  سٹاف کورس کی کانووکیشن تقریب کا انعقاد ہوا . چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں کورس مکمل کرنے والے 98 افسران کو ماسٹرز ڈگری تفویض کی گئی۔ کورس میں پاکستان کی مسلح افواج کے علاوہ دوست ممالک کے 32 افسران بھی شریک تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ” پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کو ایک جارح دشمن کا سامنا ہے جو اپنی روایتی جنگی استعداد میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے- خطے کی بدلتی ہوئی  میری ٹائم صورتحال ہمہ وقت چوکس و تیار رہنے کی متقاضی ہے۔”قبل ازیں کالج کے کمانڈنٹ نے کورس کے دوران شرکاء کی مختلف پیشہ وارانہ اور علمی سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔