لاہور ( وی او پی نیوز ) سابق وزیر اعلیٰ و سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے بڑا انکشاف کر دیا ہے . انکا کہنا ہے کہ عمران خان نے روس سے سستے تیل کی ڈیل مکمل کرلی تھی۔پرویزالہٰی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے
ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی وجہ سے مہنگائی میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا ہے، نااہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے کے لیے بے بس چھوڑ دیا۔عمران خان نے لانگ مارچ ختم نہیں کیا، 6 روز کی مزید مہلت دی ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی کی لانگ مارچ میں گرفتار ہونے والے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔