متعلقہ

جمع

ملکی تاریخ میں کبھی ایسی مہنگائی نہیں دیکھی،ہماری اصل توہین یہ ہے کہ بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کردیا گیا

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) سابق وزیراعظم عمران خان نےبنی گالہ اسلام آباد میں وکلاء سے خطاب میں استفسار کیا ہے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ملزم قاضی بن جائے؟ آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، ہماری اصل توہین یہ ہے کہ بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کردیا گیا۔ شہباز شریف اور اس کے بیٹے کو منی لانڈرنگ کیس میں سزا ہونی تھی، الیکشن کمیشن حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ

برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مجھے وکلا کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، جمہوریت میں پُر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، ملکی تاریخ میں کبھی ایسی مہنگائی نہیں دیکھی۔ سپریم کورٹ میں مراسلہ پڑا ہے، باہر سے سازش کرکے حکومت گرائی گئی، نیشنل سیکیورٹی کونسل نے کہا کہ مداخلت ہوئی۔ بڑے ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کیا گیا، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ملزم قاضی بن جائے، سازش کے تحت انہیں مسلط کیا گیا، ہم نے ان کے خلاف احتجاج کیا ہے۔( ن) لیگ آئین کی دھجیاں اڑارہی ہے، قانون کی حکمرانی وکلا اور عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ بھارت میں نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی ہوئی، حکومت اس معاملے پر سخت پوزیشن لے، حکمران بھارت سے دوستی اور بزنس ختم کریں اور توہین کے معاملے پر اسٹینڈ لے۔ ضمنی انتخابات میں کامیابی کے لیے( ن) لیگ نے دھاندلی کا منصوبہ بنایا ہے، یہ حکمران جیسے ہی عوام میں جائیں گے چور اور غدار کے نعرے سنیں گے۔