اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اور اب ایک نیا دعویٰ سامنے آیا ہے دیکھیں سچ بھی ہوتا ہے یا نہیں …؟ فیڈرل بورڑ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے آئندہ
بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں وِد ہولڈنگ ٹیکسز کو کم کیا جائے گا، جن وِد ہولڈنگ ٹیکسز سے آمدن نہیں ہو رہی انہیں ختم کیا جائےگا۔ نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکسز برقرار رہیں گے، وِد ہولڈنگ ٹیکسز کے ذریعے ڈاکیومینٹیشن جاری رہے گی۔دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا کہنا ہے کہ اس بار اچھا بجٹ آ رہا ہے، عوام کیلئے ریلیف ہے۔