Thursday, September 12, 2024
Homeبین الاقوامیبےگھر افراد کی مدد کے لیے شہزادہ ولیم رسالے بیچنے سڑکوں‌پر نکل...

بےگھر افراد کی مدد کے لیے شہزادہ ولیم رسالے بیچنے سڑکوں‌پر نکل پڑے

لندن ( نیوز ڈیسک ) اسے کہتے ہیں عوام کے دکھ درد کا احساس …شہزادہ ولیم نے فلاحی ادارے کی خیراتی مہم کے لیے لندن کی سڑکوں پر رسالے بیچنا شروع کر دیے۔شہزادہ ولیم سرخ جیکٹ اور کیپ پہن کر ویسٹ منسٹر کے علاقے میں رسالے فروخت کر رہے تھے کہ ایک شہری نے انہیں پہچان لیا۔ولیم اپنی مرحوم والدہ لیڈی ڈیانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کئی خیراتی مہمات میں حصہ لے چکے ہیں۔رسالہ خریدنے کے لیے آنے والے ایک شہری نے کہا کہ اس

کے پاس کھلے پیسے نہیں ہیں تو ولیم نے فوراً کارڈ مشین پیش کر دی۔عوام کی طرف سے شہزادہ ولیم کے اس عمل کو خوب سراہا جا رہا ہے۔’’بِگ ایشو‘‘ نامی رسالہ بےگھر افراد کی مدد کرتا ہے، ولیم اپنی والدہ کی طرح کئی تنظیموں اور سرگرمیوں کا حصہ ہیں جو بےگھر افراد کو مدد فراہم کرتی ہیں۔2020ء میں شہزادہ ولیم نے بتایا تھا کہ وہ اپنے صاحبزادے شہزادہ جارج اور شہزادی شارلٹ سے بھی بےگھر افراد کے مسائل پر بات کرتے ہیں۔2019ء میں شہزادہ ولیم The Passage نامی تنظیم کے سرپرستِ اعلیٰ منتخب کیے گئے۔یہ ادارہ 1980ء سے اب تک ایک لاکھ 35 ہزار بےگھر افراد کو رہائش کی سہولتیں فراہم کرچکا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments