متعلقہ

جمع

ٹیکس چوروں کیخلاف شکنجہ تیار، جائیداد کی خریداری پر 250فیصد ٹیکس دینا ہوگا

Spread the love

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ٹیکس نہ دینے والوں کو جائیداد خر یدنے پر اڑھائی سو فیصد اضافی ٹیکس دینا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق گاڑی کی خریداری پر دو سو فیصد اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔اڑھائی کروڑ مالیت کی ایک سے زائد جائیداد رکھنے والوں پر بھی ٹیکس لگے گا۔ جائیداد کی مارکیٹ ویلیو کا پانچ فیصد کرایہ یا فکس آمدن تصور ہوگا اور اس پر ایک فیصد ٹیکس لگے گا۔نادرا کسی

شخص کی آمدن اور اثاثوں کا حساب لگا کر واجبات کا تعین کریگا۔ایف بی آر نادرا کے تعین کردہ وا جبا ت وصول کریگا، ذرائع کے مطابق واجبات ادا نہ کرنیوالوں کیخلاف ایف بی آر کارروائی کریگا۔ایف بی آر اور نادرا معلومات کا تبادلہ کرینگے۔نادرا اور ایف بی آر معلومات کے محفو ظ طریقے سے استعمال کا معاہدہ کرینگے،ایف بی آر نادرا کی معلومات کو اپنے متعلقہ حکام کیساتھ شیئر کر سکے گا،نادرا اس بات کا تعین کریگا کسی شخص کی آمدن یا اثاثوں کا درست تعین کیا گیا یا نہیں۔نادار اس بات کا بھی تعین کریگا اثاثوں کی مالیت سرکاری ریٹس سے مختلف تو نہیں،نادرا مارکیٹ کے مطابق اس کی اصل مالیت کا تعین بھی کریگا،نادرا کسی بھی شخص کی آمدن اور ٹیکس کا حساب لگائے گا۔نادرا،آرٹیفشل انٹیلی جنس یا کسی بھی جدید طریقے کا استعمال کر سکے گا۔ایف بی آر متعلقہ شخص کو نادرا کے تعین کردہ ٹیکس سے آگاہ کر نے کا مجاز ہو گا۔