بھارتی چینل پر لائیو نشریات کے دوران پاکستانی پرچم نمودار‘ نعت چل پڑی

Spread the love

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت میں نجی ٹی وی چینل کی براہ راست نشریات پر اچانک پاکستانی پرچم نمودار ہوگیا۔ اس موقع پر اسکرین پر لکھا ہوا تھا کہ

حضرت محمد ؐ کی عزت کیجیے۔سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لائیو نشریات کے دوران بھارتی ٹی وی چینل پر نعت بھی چلنے لگی۔ ٹوئٹر پر جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکرین پر نیچے واضح کیا گیا ہے کہ اس ٹی وی چینل کی نشریات کو ٹیم ریوولیوشن پی کے کی جانب سے ہیک کیا گیا ہے۔وڈیو وائرل ہونے کے بعد Team Revolution PK ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا، جس پر دنیا بھر سے صارفین تبصرے کررہے ہیں۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: