نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں 170فیصد اضافہ 

Spread the love

 اسلام آباد(اے پی پی)نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں رواں مالی سال میں 170فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں جولائی تا مارچ 2021-22کے دوران نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی 1198.3ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ

گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2020-21میں 443.6ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے تھے۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 754.7ارب روپے یعنی  170فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روایتی بینکاری نظام سے نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 572.5ارب روپے یعنی 261فیصد اضافہ ہوا ہے اور قرضہ جات کی فراہمی کا حجم 219ارب روپے کے مقابلہ میں 791.5ارب روپے تک پہنچ گیا اسی طرح روایتی بینکوں کی  اسلامک بینکنگ برانچز سے نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 85فیصد جبکہ اسلامی بینکاری کے شعبہ کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں بھی 76فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: