لاہور(نیوز ڈیسک ) واسا میں نئے ایم ڈی کا چارج سنبھالتے ہی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑکر دی گئی۔ڈی ایم ڈی آپریشن کی دوڑ سے سہیل قادر چیمہ اور عبدالکریم فارغ کر د یئے گئے۔ ڈائریکٹر کنسٹر کشن ون عبدالطیف کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشن اینڈ مینٹینس لگا دیا گیا۔ گریڈ 19کے میاں محمد منیر کو ڈائریکٹر فنانس سے ہٹا کر ڈائریکٹر ریو نیو تعینات کر دیا گیا،امتیاز مجتبیٰ غوری کو ڈائریکٹر ریکوری سے ہٹا کر ڈائر یکٹر پبلک ریلشنز تعینات کر دیا گیا، سید عابد رضا ڈائریکٹر ہڈ رالوجی کو ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ٹی کا اضافی چارج دیدیا گیا، عمران احمد قریشی ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ٹی مینجمنٹ سیل کو بھی دیکھیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اطہر محمود کو گریڈ 19 کی پوسٹ پر ڈائریکٹر فنانس لگا دیا گیا۔ گریڈ 18 کے عادل فاروق کو گریڈ 19 کی پوسٹ
پرڈائریکٹرکنسٹرکشن ون، ہاشم پرویز وسیر کو پراجیکٹ ڈائریکٹرتعینات کردیاکیا،وہ سر فیس واٹر ٹریٹ منٹ پلانٹ باڈر کینال اور سیوریج سسٹم لارچ کالونی گلشن راوی کو بھی دیکھیں گے۔ ایکسین مہر امجد علی ایکسین آپریشن گنج بخش ٹاؤ ن کو ڈپٹی ڈائریکٹر الیکٹریسٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر حامد لال کو ایکسین آپریشن گنج بخش اور ثناء فاطمہ ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی کو پی اینڈ ایس کا اضا فی چارج دیدیا گیا، فضاء انجم کو ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی لگا دیا گیا، وقاص نصیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ٹی، سمیرا افتخار ڈپٹی ڈائریکٹر کو پی اینڈ ڈی میں لگایا گیا، نسیم زاہد اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ایس ڈی او اچھرہ، دانیال کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی جبکہ عادل احمد سب انجینئر جو کہ بطور ایس ڈی او اچھرہ کام کر رہے تھے انکی خدمات ڈی ایم ڈی آپریشن کے حوالے کر دی گئیں۔ نئے تعینات ہو نیوالے ڈی ایم ڈی آپر یشن عبدالطیف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ذرائع کا کہنا ہے ڈی ایم ڈی انجینئرنگ رانا عبدالمنان کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے، جبکہ دیگر کئی ڈائریکٹر زکے ناموں کی فہرستیں بھی تیار کر لی گئی ہیں جنہیں آئندہ چند روز میں تبدیل کر دیا جائیگا۔