لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھرمیں کاغذ کی قیمت دْگنی ہوگئی اور درسی کتابوں کی چھپائی کھٹائی میں پڑگئی۔ملک میں درآمدی کاغذ نایاب ہوگیا اور درسی
کتابوں کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ فی کلو 100 روپے میں فروخت ہونے والے کاغذ کی قیمت 300 روپے تک جا پہنچی ہے۔نیا تعلیمی سال سر پرآ پہنچا ہے اور درسی کتب کب ملیں گی؟ اس کا علم نہیں ہے جس کے باعث والدین اورطلبہ پریشان ہیں۔سرکاری سکولوں میں مفت کتابیں بھی نہیں مل سکی ہیں جبکہ نجی سکولوں میں پیسے دیکر بھی طلبہ کو کتابیں میسر نہیں۔