متعلقہ

جمع

رنبیر کپور شادی کے بعد بدل گئے

Spread the love

ممبئی ( شوبز نیوز ) آپ سب نے وہ گانا تو سنا ہو گا ” میں جوڑو کا غلام بن کے رہوں گا” کیا کچھ ایسا ہی ہوا ہے رنبیر کپور کیساتھ شادی کے بعد ….تو آئیے جانتے ہیں رنبیر کپور کی ماں نیتو کپور سے….. معروف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے شادی کے بعد اپنے بیٹے میں بڑی تبدیلی محسوس کی ہے۔نیتو کپور نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے بیٹے رنبیر کپور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’رنبیر،

عالیہ بھٹ سے شادی ہونے کے بعد خوش ہے۔میں آج بہت خوش ہوں، عالیہ نے رنبیر کو بہت محبت دی ہے، میں نے رنبیر میں تبدیلی محسوس کی ہے۔ وہ دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں، میں بہت خوش ہوں اور خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ عالیہ ہمارے خاندان کا حصّہ بنی ہے۔زندگی واقعی کافی بدل گئی ہے، اور جو ماں کو ایک پریشانی ہوتی ہے کہ بچوں کی شادی نہیں ہوئی ہے، تو اب شادی ہوگئی ہے اور میں بہت مطمئن ہوں۔ان دونوں نے اس انداز میں شادی کرکے بہت سے لوگوں کے لیے مثال قائم کی ہے‘۔آپ کو شادی کی کوئی بڑی تقریب کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بس اس نئے رشتے سے خود خوش ہونا چاہیےجبکہ ہم ایسے موقع پر دوسروں کو خوش کرنے میں لگ جاتے ہیں‘۔