اسلام آباد ( مانیٹڑنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح پر ہیں، کرنٹ اکاونٹ خسارہ صرف 0.5 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔
وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے حوالے سے بتایا۔
انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں جنوری کے مقابلے میں 2 ارب ڈالر کی کمی ہوئی۔ رواں مالی سال میں یہ سب سے کم ماہانہ خسارہ ہے۔