متعلقہ

جمع

خاموشی کو توڑکر غزہ، لبنان، اور یمن کے بارے میں بات کرنی چاہیے

لاہور(ایس ایم ایس) خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور...

بلاول نے پہل کر دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) چیئرمین پیپلز...

کچھ نہیں چاہئیےمیرا میكا سجائے رکھنا

بیٹی شادی کے بعد سسرال جاتی ھے تب پرائی...

کاغذ کی قیمتوں میں 100فیصد اضافے سےشعبہ تعلیم کو نئے بحران کا خطرہ 

Spread the love

لاہور(این این آئی)کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کے بعد تعلیمی شعبے میں نیا بحران پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔بتایاگیا ہے کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کے بعد پبلشرز کیلئے نئی کتابیں چھاپنا ممکن نہیں رہا ہے جس کے باعث دینی اور عصری تعلیمی شعبے میں نیا بحران پیدا ہونے کا اندیشہ پیدا

ہوگیاکاغذ کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پیپر ملوں نے چار بار کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کیا ہے جس کے بعد اس دوران کاغذ کی قیمت 105 سے بڑھ کر 210 روپے فی کلو ہوچکی ہے۔پبلشرز نے فیصلہ کیا ہے کہ لوکل کاغذ پر قرآن پاک اور قرآنی قاعدے نہیں چھاپے جائیں گے۔مزید بتایا گیاہے کہ کاغذ کی قیمت بڑھنے سے ٹیکسٹ بورڈ کے ٹینڈر اٹھانے والے بھی پریشان ہیں کیونکہ پبلشرز نے 190 روپے کلو کے حساب سے ٹینڈر لیا تھا جبکہ اب کاغذ کی قیمت 210 روپے کلو ہو گئی والدین کا کہنا ہے بچوں کی کاپیاں اور رجسٹرڈ جو پہلے 1000سے1500روپے میں آجاتے تھے اب وہ 3000تک پہنچ چکے ہیں۔