اسلام آباد (اے پی پی) چاول کی قومی برآمدات میں مئی کے دوران 170فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار
کے مطابق مئی 2021 میں چاول کی برآمدات کا حجم 16.3ارب روپے رہا تھا تاہم جاری مالی سال مئی کے دوران برآمدات کی مالیت 43.9ارب روپے تک بڑھ گئی۔ اس طرح مئی 2021 کے مقابلہ میں مئی 2022کے دوران چاولوں کی ملکی برآمدات میں 27.6ارب روپے یعنی 169.9فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جسے بہت خوش آئند قرار دیا جارہا ہے ۔