متعلقہ

جمع

جرمن تنظیم کے اشتراک سے خواتین اور معذور افراد کو تشدد سے بچاؤپرسمٹ

لاہور ( ایس ایم ایس  )صوبائی دارالحکومت میں جرمن...

دسمبر میں” بریک تھرو “کا امکان ہے

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی  حیدر شیرازی نےکہا  ہےکہ...

کمپنیوں کو واجبات کی عدم ادائیگی، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج معالجہ بند، مریض پریشان 

Spread the love

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور جنرل ہسپتال سمیت کئی دیگر اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ سے مریضوں کو دی جانے والی علاج کی مفت سہولت روک دی گئی، صرف جنرل ہسپتال میں شعبہ نیورو سرجری اور دیگر شعبہ جات میں 265ایسے مریض جن کے دماغ میں انجیوگرافی کے ذریعے شریانیں بند کرنے کے لئے کوائلنگ کے ساتھ ساتھ دیگر آپریشن ہونے ہیں۔ ہیلتھ کارڈ سے سازو سامان  اور دیگر ادویات نہ ملنے سے انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں۔ان اسپتالوں کے

ہیلتھ کاؤنٹرز کے انچارج اور متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کے واجبات کی ادائیگی روک رکھی ہے جس وجہ سے ہیلتھ کارڈ پر دی جانے والی سہولت مجبوراً روک رکھی ہے فنڈز آتے ہی یہ سہولت دوبارہ شروع کردی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ہیلتھ کارڈ پر مریضوں کو جو کمپنیاں اور کنٹریکٹرز آپریشن کا سازوسامان اور دیگر ادویات فراہم کررہے تھے عدم ادائیگی پر انہوں نے سپلائی روک رکھی ہے اس سے روزانہ اسپتالوں میں سینکڑوں مریض متاثر ہورہے ہیں جنرل ہسپتال سب سے زیادہ متاثر ہونے والا اسپتال ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر سلمان رفیق نے کہا کہ مجھے اس معاملے کا علم نہیں البتہ تحقیقات کروائیں گے ہیلتھ کارڈ کی سہولت جاری و ساری ہے۔اس حوالے سے مریضوں کاکہنا ہے کہ فوری طور پر ہیلتھ کارڈ سے علاج معالجہ شروع کیا جائے۔