متعلقہ

جمع

لطیف کھوسہ نے 26نومبر کے 2ملزمان کے نام بتا دیئے

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

کیا گولیوں، ڈنڈوں سے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔۔۔؟

تحریر: طیبہ بخاری ایک نوجوان افسر نے موجودہ حالات پہ...

حکومتی ادارے روزانہ کتنے ارب روپے کا نقصان کرتے ہیں؟اہم انکشاف

 کراچی ( ایس ایم ایس ) حکومتی ادارے روزانہ...

خواتین وزیراعظم بننا چاہیں تو ایک نہیں 2 بار بن سکتی ہیں

لیاری ( ایس ایم ایس ) پاکستان پیپلز پارٹی...

فٹبالر تھامس پارٹی نے اسلام قبول کرلیا

Spread the love

گھانا ( نیٹ نیوز ) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مغربی افریقی ملک گھانا کے انٹرنیشنل اور آرسنل کے مڈفیلڈر تھامس پارٹی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ہیں ۔تھامس پارٹی کی امام کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہے جس میں فٹبالر کو لندن میں امام کے

ساتھ قرآن پاک تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے۔سوشل میڈیاپر جاری یک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’خدا کا شکر ہے جو جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے اسلام پر ثابت قدم رکھے۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تیزی سے گردش کرتی اس تصویر پر  ردعمل دیتے ہوئے فٹبالر کی مذہب کی تبدیلی کا خیرمقدم کیا گیا۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ فٹبالر  نے خود باضابطہ طور پر اسلام قبول کرنے کا اعلان نہیں کیا لیکن تصاویر نے اس خبر کی تصدیق کی۔برطانیہ میں مقیم سپورٹس جرنلسٹ نے بھی گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں تھامس کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے بتایا تھا 28 سالہ مڈفیلڈر نے 2020 میں سپین کے اٹلیٹیکو میڈرڈ سے انگلش سائیڈ آرسنل میں شمولیت اختیار کی تھی۔