متعلقہ

جمع

ایف بی آر نے رواں برس 6 ہزار ارب روپے ٹیکس وصول کر لیا

Spread the love

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال 6 ہزار ارب روپے کا ٹیکس حاصل کر لیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال انکم ٹیکس کی مد میں 2 ہزار 205 ارب اکٹھے کیے گئے۔رواں مالی سال سیلز ٹیکس

کی مد میں 2 ہزار 773 ارب روپے حاصل ہوئے ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مزید بتایا ہے کہ رواں مالی سال کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 1007 ارب روپے اکٹھے ہوئے ہیں۔ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں مالی سال ریفنڈز کی مد میں 305 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔