مکہ ( نیٹ نیوز ) پاکستان کے معروف کرکٹر ” راولپنڈی ایکسپریس ” کے نام سے مقبول شعیب اختر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں ہیں جہاں انہوں نے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد میمرز کو جواب دیا۔ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے تحریر کیا کہ “یہ آپ لوگوں کے لیے ہے میمرز۔”شیطان کی جانب کنکریاں پھینکنے کے حوالے سے شعیب اختر نے تحریر کیا کہ رفتار کی پیمائش تو نہیں کی، ہاں لیکن غصہ 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ہی تھا۔بعد
ازاں اس ٹوئٹر پیغام کو شعیب اختر نے اس پلیٹ فارم سے ہٹا دیا، تاہم یہی ویڈیو ان کے انسٹاگرام پر میمرز کو مخاطب کیے بغیر موجود ہے۔ خیال رہے کہ جب شعیب اختر نے حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجودگی کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی تو اس پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی جہاں اُن کے مداحوں نے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں میمرز اس وقت بھی خاموش نہ رہ سکے۔ایک میمر نے ٹوئٹ کیا کہ رواں سال تو شیطان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زائد سے کنکر پڑنے والے ہیں۔اس پر علیزے شاہ نے سخت ردِ عمل دیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ اب کیا ہم اسے میم بولیں۔اداکارہ نے شدید غصے کے انداز میں یہ بھی کہا کہ یاد رکھیں! مذاق کرنے اور مذاق اُڑانے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔