نانا ہو گیا دیوانہ ۔۔۔۔۔سونم کپور ماں بننے والی ہے : انیل کپور

Spread the love

ممبئی ( شوبز نیوز ) کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ سٹار سونم کپور ماں بننے والی ہیں۔سونم نے آج اپنے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد کی خوشخبری سُنائی تھی، خبر سننے کے بعد انیل کپور نے ایک پوسٹ شیئر کی  جس

میں انہوں نے کہا کہ اب اپنی زندگی کے سب سے دلچسپ کردار ’نانا‘ کے لیے تیاری کر رہا ہوں۔انسٹاگرام پر انیل کپور نے سونم  اور انکے شوہر آنند آہوجا کی تصاویر کو دوبارہ پوسٹ کیا اور کہا ’’ہماری زندگی دوبارہ کبھی ایسی نہیں رہے گی اور میں اس سے زیادہ شکر گزار نہیں ہو سکتا۔‘‘انہوں نے سونم  اور آنند کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ نے اس ناقابل یقین خبر سے ہمیں حد سے زیادہ خوش کر دیا ہے.سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی مئی 2018 میں ہوئی تھی۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: