متعلقہ

جمع

امریکا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے،ایران کا جوبائیڈن کے دورے پر رد عمل

Spread the love

تہران( نیوز ڈیسک ) امریکی صدر جو بائیڈن کے دورۂ مشرق وسطیٰ پر ایران کا ردعمل آ گیا۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، امریکا نے خطےمیں کشیدگی اور بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کے

الزامات خطے میں امریکا کی شرانگیز پالیسی کا حصہ ہیں. امریکا کا اسرائیل سے سیکیورٹی معاہدہ امریکی منافقت اور دھوکے کی عظیم علامت ہے، امریکا نے خطے میں زیادہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والی صیہونی حکومت کی طرف سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے دورے میں اسرائیل سے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔