اسلام آباد( کامرس نیوز ) سیاسی افراتفری میں ایک اچھی خبر بھی ہے جسے عوام میں وہ پذیرائی نہیں ملی جتنی ملنی چاہیے تھی ۔ خبر یہ ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ مالی سال 22-2021 کے 8 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 131.2
فیصد کا اضافہ ہوا، سب سے زیادہ 38 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز کی چین سے سرمایہ کاری آئی۔تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 8 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 131.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب 84 کروڑ 70 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئی، غیر ملکی سرمایہ کاری کی مد میں 94 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے۔90 کروڑ 49 لاکھ ڈالرز غیر ملکی پورٹ فولیو انویسٹمنٹ کی مد میں آئے۔سب سے زیادہ 38 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز چین سے سرمایہ کاری آئی، سنہ 2021 میں چین سے ہونے والی سرمایہ کاری 52 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز تھی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکا سے 17 کروڑ 39 لاکھ ڈالرز اور ہانگ کانگ سے 13 کروڑ ڈالرز سرمایہ کاری آئی۔