فورٹ منرو( نیوز ڈیسک ) ڈیرہ غازی خان کے علاقے فورٹ منرو میں امریکی سیاح خاتون سے مبینہ زیادتی کیس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ نے رپورٹ کمشنر کو بھیج دی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ میڈیکو لیگل رپورٹ میں امریکی سیاح خاتون پر تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔رپورٹ کے مطابق ملزم مزمل شہزاد نے بیان
دیا کہ امریکی خاتون کے ساتھ تعلقات تھے، فورٹ منرو پر جو ہوا وہ دونوں کی مرضی سے ہوا ہے۔ ملزم مزمل اور امریکی خاتون کو ڈی این اے کے لیے لاہور بھیجا گیا ہے۔پولیٹیکل اسسٹنٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون پنجاب کے مختلف علاقوں میں گئی، وہ ڈی جی خان کے ممنوعہ علاقوں کا دورہ بھی کرچکی ہیں۔ فورٹ منرو میں ملزم مزمل شہزاد کے ساتھ امریکی سیاح خاتون کا یہ تیسرا دورہ تھا، خاتون کا ویزا 23 جولائی کو ایکسپائر ہو رہا ہے۔