لاہور نہیں چھوڑوں گا، نیوٹرلز کو کہا تھا جب عوام نکلیں گے تو سب کو سمجھ آجائے گی : عمران خان

Spread the love

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور نہیں چھوڑوں گا اور ہفتے میں 2 دن یہاں قیام کیا کروں گا۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حماد اظہرکو پنجاب میں تحریک انصاف کو منظم کرنے کی اہم ذمہ

داری سونپ رہے ہیں۔ یاسمین راشد بہت متحرک ہیں لیکن ان کے طبی معاملات ہیں۔ نیوٹرلز کو کہا تھا جب عوام نکلیں گے تو سب کو سمجھ آجائے گی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عوام کھڑے ہوجائیں تو سرکاری ملازم سامنے کھڑا نہیں ہوسکتا، حیران ہوں جس طرح لوگ ضمنی انتخاب میں باہر آئے۔ سنا ہے ڈپٹی اسپیکر مزاری کو سمجھ آرہی ہے، وہ ٹھیک ہو رہے ہیں۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: