متعلقہ

جمع

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نجکاری کیلئے 10 اداروں کا نمبر آ گیا

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) نجکاری کمیشن...

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی زیرصدارت سروسز چیفس کا اہم اجلاس

Spread the love

راولپنڈی ( وی او پی نیوز ) دفاع اورقومی سلامتی کےامور کی صورتحال کے جائزہ کیلئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی زیرصدارت سروسز چیفس کا اجلاس جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔ جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف ائرسٹاف نے شرکت کی۔شرکاءکو قومی سلامتی کی صورتحال بالخصوص مغربی سرحد، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔شرکاء نے سیکیورٹی کے امور بشمول تزویراتی اور روایتی پالیسیوں کے تناظر میں تبدیل ہوتی صورتحال اور خطے میں پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں امن کی اہمیت سمیت درپیش چیلنجز اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا.سروسز چیفس نے افواج کی تیاریوں پر اطمینان اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ شرکاء نے مسلح افواج کے تمام خطرات کا جامع حکمت عملی کے تحت انتہائی مؤثرانداز میں جواب دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو بھی سراہا۔