لاہور ( نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے ان کے شوہر کے معاملے پر خاموشی کی وجہ پوچھ لی۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے حالیہ بیانیے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے وزیر اطلاعات سے ان کے خاوند کی ایماء پر سگریٹ انڈسٹری کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچانے کے معاملے پر خاموشی کا سوال کھڑا کردیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے بیان
جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہر معاملے پر رائے دے رہی ہیں لیکن اپنے خاوند کے حوالے سے کچھ نہیں بتا رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے اپنے خاوند کی ایماء پرسگریٹ انڈسٹری کو اربوں روپے کا فائدہ دیا، اس معاملے پر ابھی تک آپ خاموش ہیں؟واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان جاری کیا تھا کہ عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام کے ذریعے معاشی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان عمران بشری گوگی مافیاز اور کارٹلز کی چوریوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ تین اپریل کو عمران خان اقتدار سے الگ ہو چکے ہیں گالی،دھمکی کے دن گزر گئے، آرام کریں، منہ بند رکھیں اور کام کرنے دیں۔
آپ ہر معاملے پر رائے دے رہی ہیں لیکن اپنے خاوند کی ایماء پرسگریٹ انڈسٹری کو اربوں روپے کا فائدہ دینے پر ابھی تک آپ خاموش ہیں ؟ https://t.co/ijwhAnEZHa— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 22, 2022