متعلقہ

جمع

ان کے لیے گھر جنہیں دنیا نے چھوڑ دیا۔۔۔۔

افسانہ تحریر: پارس کیانی ( ساہیوال،  پاکستان ) بارش تھم چکی...

ربط اضطرار۔۔۔چولہا بجھا ہوا تھا ۔۔۔آنسو سلگ رہے تھے ۔۔۔زندگی کے زخموں سے مایوسی رس رہی تھی

افسانہ از: پارس کیانی ساہیوال، پاکستان بارش ابھی پوری طرح سےتھمی نہیں...

(ق) لیگ کے کسی رکن کو چوہدری شجاعت کا خط ڈپٹی سپیکر کی رولنگ سے پہلے نہیں ملا تھا، اہم انکشاف

Spread the love

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ( ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا خط کسی بھی( ق) لیگی رکن کو نہیں ملا۔” اے آر وائی نیوز” کے مطابق ( ق )لیگ کے ارکان کو ووٹنگ سے پہلے چوہدری شجاعت حسین کا خط موصول نہیں ہوا، (ق )لیگ کے ارکان کوڈپٹی سپیکر کی

رولنگ سے خط کے بارے میں پتا چلا۔ اس حوالے سے (ق )لیگ کے ارکان کا کہنا ہے کہ انہیں ووٹنگ سے پہلے اس خط کے بارے میں کچھ پتا نہیں تھا۔خیال رہے کہ چوہدری شجاعت نے اپنے خط میں( ق) لیگ کے ارکان کو ہدایت کی تھی کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کو ووٹ دیں۔ ان کے اسی خط کی بنا پر ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے( ق) لیگ کے ارکان کے چوہدری پرویز الہٰی کے حق میں ڈالے گئے تمام 10 ووٹ مسترد کردیئے تھے۔