لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے اپنی ہی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنادیا۔جاوید لطیف نے شہباز شریف حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں کہتا رہا ہوں اگر فرح گوگی، بشریٰ بی بی اور بنی گالہ پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے تو کس لیے حکومت میں ہیں۔ آپ اگر بے
گناہ نواز شریف کی سزائیں ختم نہیں کروا سکتے تو کس لیے حکومت میں ہیں؟ پہلے دن سے ہی ہم حکومت میں آنے کے حق میں نہیں تھے، عمران خان کو لاڈلہ اور دوسروں کو بھارتی سمجھا جاتا ہے۔جاوید لطیف نے مزید کہا کہ جسٹس شوکت صدیقی تو بتاچکے ہیں کہ کیسے بینچ بنتے ہیں۔