spot_img

ذات صلة

جمع

رنویر سنگھ خود پہ قابو نہ رکھ سکے، فیشن شو میں سب کے سامنے دیپکا کو چوم لیا ، ویڈیو وائرل ہو گئی

لاہور ( وی او پی نیوز ) بالی وڈ کے نامور ہیرو رنویر سنگھ اپنے بولڈ شوٹ کے باعث ان دنوں خبروں میں کافی اِن ہیں ، ہر کوئی ان کے بارے میں بات کر رہا ہے. لیکن اب رنویر نے ایک اورایسی حرکت کر دی ہے جس کے باعث وہ موضوع بحث بنے ہوئے ہیں . یہاں ہم آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ رنویر نے یہ حرکت کسی اور کیساتھ نہیں اپنی بیوی دیپکا پڈوکون کیساتھ کر دی ہے.دراصل رنویر سنگھ نے پہلی بار دیپیکا کے ساتھ ریمپ پر واک کی اور اہلیہ کو بوسہ

بھی دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون مجوان فیشن شو 2022 میں پہلی بار ایک ساتھ ریمپ پر واک کرتے نظر آئے۔جوڑے نے ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ملبوسات کی نمائش کرتے ہوئے ریمپ پر واک کی۔یہ پہلا موقع ہے جب رنویر اور دیپیکا نے ایک جوڑے کے طور پر ایک ساتھ ریمپ پر واک کی، ان کی چمکیلی کیمسٹری اور خوبصورت لباس پوری طرح سامعین کی توجہ کا مرکز بنے۔سوشل میڈیا پر دیپیکا پڈوکون اور رنویر کی ریمپ واک کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں رنویر سنگھ کو اپنی اہلیہ دیپیکا کے چہرے پر بوسہ دیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ فیشن شو کا اہتمام شبانہ اعظمی نے اپنی این جی او مجوان ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے کیا۔اس تقریب میں گوری خان، کرن جوہر، ودیا بالن، نورا فتیحی سمیت کئی بڑی شخصیات کو دیکھا گیا۔

spot_imgspot_img