اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعتراف کر ہی لیا ہے کہ پاکستان مشکلات سے نکل گیا ہےاوراب ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں۔نجی
ٹی وی “دنیا نیوز “کے مطابق وزیر خزانہ نے عالمی جریدے” بلوم برگ” کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے سخت اقدامات سے درآمدات میں کمی آئی، پاکستان بیرونی ادائیگیاں وقت پرکرے گا، جولائی میں درآمدات 35 فیصد کم ہوئیں۔ درآمدات میں کمی سےجاری کھاتوں کےخسارےمیں کمی آئےگی،آئی ایم ایف پروگرام سے قرض ادائیگیوں میں آسانی ہوگی۔