Saturday, September 14, 2024
Homeرپورٹستحریک انصاف کو غیرملکی کمپنیوں سے ملنے والی رقوم کی تفصیلات، کس...

تحریک انصاف کو غیرملکی کمپنیوں سے ملنے والی رقوم کی تفصیلات، کس سے کتنی رقم لی ؟ جانیے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔عمران خان کی جانب سے پولیٹکل پارٹیز آرڈر کے تحت پارٹی فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن میں اپنے دستخطوں سے بیانِ حلفی جمع کرایا گیا تھا جسے الیکشن کمیشن نے جھوٹا قرار دے دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی کے خلاف چارج شیٹ ہے، عمران نیازی نے غیرملکی فنڈنگ لی، جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا اور آئین کی خلاف ورزی کی۔شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ عمران خان سند یافتہ جھوٹے ہیں، قوم

کو غیر ملکیوں کی فنڈنگ سے چلائی جانے والی عمران خان کی سیاست کے اثرات پر غور کرنا چاہیے۔
مزید برآں الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کو غیر ملکی کمپنیوں سے ملنے والی رقوم کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کو غیرملکی کمپنیوں سے ممنوعہ رقوم یو ایس اے کی دو ایل ایل سیز کے ذریعے موصول ہوئیں۔ پی ٹی آئی کو امریکا کی 266 کمپنیوں سے 1لاکھ 29 ہزار 19ڈالر ممنوعہ رقم موصول ہوئی۔الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کو برطانیہ کی 43 کمپنیوں سے 16ہزار 226 ڈالر اور کینیڈا کی 13کمپنیوں سے 6 ہزار71 ڈالر ممنوعہ رقم موصول ہوئی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments