پاکستان سٹیل ملز سے 10 ارب روپے مالیت کا میٹریل چوری ہونے کا انکشاف، ایف آئی اے کو خط

Spread the love

کراچی ( نیوز رپورٹ ) پاکستان سٹیل ملز سے 10 ارب روپے مالیت کا میٹریل چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ملز برسوں سے بند پڑی ہے۔ روزنامہ ” جنگ ” کی رپورٹ کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔پاکستان سٹیل ملز یونین نے چوری کے واقعات پر وزارت صنعت کو خط لکھا تھا۔جنرل سیکرٹری سی بی اے سٹیل ملز عبدالرزاق نے خط میں کہا کہ سٹیل ملز میں چوریوں کا سلسلہ گزشتہ دور

حکومت میں شروع ہوا۔خط کے متن کے مطابق گزشتہ حکومت میں سٹیل ملز کا 10 ارب روپے کا میٹریل چوری ہوا۔یونین عہدیدار نے کہا کہ گزشتہ حکومت کو چوریوں سے آگاہ کیا مگر کوئی پیشرفت نہ ہوئی۔چوری میں سیکیورٹی اور سینئر انتظامی افسران کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔خط میں متعلقہ حکام سے استدعا کی گئی ہے کہ قومی اثاثے کو لٹیروں سے بچانے کے لیے فوری ایکشن و تحقیقات کی جائیں۔27 جولائی کی رات 50 افراد پر مشتمل لٹیروں کا ایک گروہ سٹیل ملز کے احاطے میں داخل ہوا۔لٹیروں نے پاکستان اسٹیل کے پلانٹ ایریا سے اربوں روپے مالیت کا بھاری تانبہ اور تاریں چوری کیں۔ موجودہ اور گزشتہ چوریوں میں سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ اور ملازمین خاموش تماشائی بنے رہے۔چوریاں مرکزی پلانٹ سمیت مختلف ڈپارٹمنٹس میں ہوئیں، سٹیل ملز میں بھی چوریوں پر تحقیقات جاری ہیں۔وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق الزامات انتہائی سنجیدہ ہیں اور اسٹیل ملز انتظامیہ کی شفافیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: