ممبئی ( شوبز نیوز ) بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ان کے بارے میں بہت ناگوار تبصرے کیے جاتے ہیں۔ ان تبصروں کو سن کر اُنہیں پہلے سمجھ نہیں کہ یہ جنس پرستانہ تبصرے ہیں،۔میں نے بہت سی ساتھی خواتین پروڈیوسرز
اور اداکاروں کی طرح بالی ووڈ میں غیر معمولی جنس پرستی کا سامنا کیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اپنے بارے میں ناگوار تبصرے سن سن کر میرے مزاج میں بھی کافی تبدیلی آگئی ہے، یہاں تک کہ کبھی کبھی میرے دوست مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں اتنی جارحانہ کیوں ہو گئی ہوں۔میرا ایسا روّیہ اس لیے نہیں ہے کہ میں بہت حساس ہوں۔ کچھ لوگ مجھے اکثر کہتے رہتے ہیں کہ مجھے اتنا حساس نہیں ہونا چاہیے، تو ان لوگوں کو میں یہ بات واضح کردوں کہ بے ترتیب چیزیں مجھے ہمیشہ پریشان کرتی ہیں، اس لیے جب لوگ ایسی ناگوار باتیں کرتے ہیں تو مجھے پریشانی ہوتی ہے۔