ممبئی ( شوبز نیوز ) بالی ووڈ اداکارارجن کپور کے بیان نے ہلچل مچا دی ہے ، ارجن کپور نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ ملائکہ اروڑا کے ساتھ جلد شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔حال ہی میں ارجن کپور نے سونم کپور کے ہمراہ کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی
ذاتی زندگی اور کیریئر سمیت اپنی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کے ساتھ شادی کے بارے میں بھی بات کی۔کرن جوہر نے ارجن کپور سے اُن کی اور ملائکہ اروڑا کی شادی سے متعلق سوال پوچھا جس پر اداکار نے کہا کہ وہ جلد ہی کسی بھی وقت شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ارجن کپور نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں سے لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس چل رہا ہے لیکن میں اب اپنے کیریئر پر توجہ دینا چاہتا ہوں اور میں زندگی کے اس موڑ پر ہوں جہاں میں بہترین فلمیں کرسکوں اور ساتھ ہی کیریئر بھی بناؤں۔ میں ایک بہت ہی حقیقت پسند انسان ہوں، میں ایسا کام کرنا چاہتا ہوں جس کے کرنے سے مجھے خوشی ملے اور جب میں خوش رہوں گا تو اپنے ساتھی کو بھی خوش رکھ سکوں گا۔ میں ایک خوشگوار زندگی گزارنا چاہتا ہوں اور فی الحال، شادی نہیں کرسکتا۔