اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 13 اگست کو لاہور ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کاجشن منائیں گے، اور حقیقی آزادی کے سفر کا آغاز کریں گے۔ پاکستان کو وہ ملک بنائیں گے جو اللّٰہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکے گا۔جلسے میں لائحہ عمل طے کریں گے کہ پاکستان کے نظریے تک کیسے پہنچا جائے۔
” جنگ ” کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے ہاکی سٹیڈیم لاہور سے کروڑوں روپے کی آسٹرو ٹرف کو اکھاڑنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیرکھیل تیمورمسعود کا کہنا ہے کہ ٹرف تبدیل کرنے کا فیصلہ سابق حکومت کے دور میں کیا گیا تھا، نئی ٹرف کے لیے جلد ٹینڈر دیا جائے گا۔اُنہوں نے بتایا کہ یہ ٹرف لاہور سے تبدیل کرکے سرگودھا ہاکی سٹیڈیم میں بچھائی جائے گی۔ تیمورمسعود نے واضح کیا کہ لاہورسٹیڈیم میں جشن آزادی کے بعد نئی ٹرف لگائی جائے گی۔