متعلقہ

جمع

پاکستانی روپیہ استحکام کی طرف گامزن ،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 217 روپے کا ہو گیا

Spread the love

کراچی ( کامرس نیوز ) پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جبکہ پاکستانی روپیہ استحکام کی طرف گامزن ہے۔انٹر بینک میں ڈالر آج 4 روپے 66 پیسے سستا ہو کر 217 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔عاشورہ کے بعد انٹر بینک میں کاروبار کے 2 دن میں ڈالر 6 روپے 79

پیسے سستا ہوا ہے۔ڈالر 28 جولائی کی بلند ترین سطح سے آج 22 روپے 69 پیسے سستا ہے۔انٹر بینک میں آج 1 امریکی ڈالر 2 روپے 91 پیسے سستا ہو کر 219 روپے کا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 1 روپے کم ہو گئی جس کے بعد 1 امریکی ڈالر 217 روپے کا ہو گیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں صارف سے ڈالر کی خریداری کا بھاؤ 215 روپے ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 118 پوائنٹس اضافے کے بعد 42612 ہو گیا ہے۔