اسلام آباد،لاہور(این این آئی)پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر گھناؤنی مہم چلانیوالوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔ ” ڈیلی پاکستان ” اورنجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر گھناؤنی مہم چلانے والوں کیخلاف 20ایف آئی آر درج کر کے 135نوٹسز جاری کردیئے گئے، سب سے اہم کردار راولپنڈی کے میجر (ر)ندیم ڈار کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرلیا گیا، تحقیقاتی ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی۔گھناؤنی
مہم چلانیوالے راولپنڈی کے عادل فاروق نامی ٹرولر کو 30نوٹسز،لاہور کے عبدالشکور کو25نوٹسز سمیت ایف آئی آر بھی درج،اسلام آباد سے ٹرولر کاشف سعید کو 16نوٹسزجاری، گوجرانوالہ کاعلی فیصل بھی اس گھناؤنے کھیل میں شامل ہے، پاک فوج کیخلاف مہم پر سب سے زیادہ ایف آئی آرز بھی گوجرانوالہ میں درج کی گئیں۔دستاویز ات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں 4، 4مقدمات،لاہور میں 3،کراچی میں 15مقدمات درج کیے گئے ہیں،پشاور میں بھی 20ملوث افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے۔