نیو یارک ( وی او پی نیوز ) کیا انتہا پسندی کی لہر دنیا بھر میں زور پکڑتی جا رہی ہے …؟ اور حملوں کا سلسلہ امریکہ میں ہی کیوں بڑھتا جا رہا ہے …..؟ امریکہ میں حملے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا ہے ، ابھی چند روز قبل ایک ملعون پر حملے کی اطلاع ملی تھی اور اب بھارت کے ” باپو ” یعنی موہن داس کرم
چند گاندھی کے مجسمے کی توہین کی خبریں آ رہی ہیں . غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے ایک مندر کے باہر نصب گاندھی جی کے مجسمے کو ہتھوڑے مار کر توڑ دیا۔ ایک ملزم نے گاندھی کے مجسمے پر ہتھوڑے مارے جبکہ چند منٹ بعد 6 نامعلوم افراد نے مجسمے پر لاتیں اور ہتھوڑے مار کر اسے گرایا۔مجسمے پر اسپرے پینٹ سے نازیبا الفاظ بھی لکھے گئے۔یہاں ہم یہ بھی بتاتے چلیں کہ اسی مجسمے کو 2 ہفتے پہلے بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔