متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

کورونا ،NED یونیورسٹی کی 3 ہزار افراد پر تحقیق، نوجوانوں کے ڈپریشن میں 40 فیصد اضافہ

Spread the love

کراچی ( نیٹ نیوز ) کورونا  کے باعث دنیا نے صرف اپنے پیاروں کو ہی نہیں کھویا بلکہ اور بھی بہت کچھ کھویا ہے جس کے بارے میں آہستہ آہستہ تفصیلات سامنے آرہی ہیں ۔اس  وباء نے عوام کو نفسیاتی مسائل  سے بھی دوچار کر دیا ہے،صرف ایک شہر کی بات

 

کریں تو  کورونا کی وباء کے دوران کراچی کے  نوجوانوں کے ڈپریشن اور اضطرابی کیفیت میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔این ای ڈی یونیورسٹی کی جانب سے لوگوں میں کورونا وائرس کی وباء سے ہونے والی دماغی تبدیلیوں پر تحقیق کی گئی جس میں 3 ہزار سے زائد افراد کو اس کا حصہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے نوجوانوں میں ڈپریشن اور اضطرابی کیفیت میں وباء کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے۔اس وباء نے انسانی نفسیاتی صورتِ حال کو مزید بگاڑ دیا ہے، جس سے نفسیاتی مسائل میں 40 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔نفسیاتی مسائل کے شکار لوگوں کی دماغی کیفیت میں بھی تبدیلی آئی ہے۔بائیو میڈیک ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوالحسن کے مطابق ڈپریشن کے کیسز میں 28 فیصد جبکہ ذہنی دباؤ کے کیسز میں 22 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، ساتھ ہی 27 فیصد نوجوانوں میں بے چینی یا اضطرابی کیفیت بھی پائی گئی ہے۔یونیورسٹی آف گلاسگو، اسٹینفورڈ یونیورسٹی، موناش یونیورسٹی آسٹریلیا اور ڈنمارک کے تعاون سے تیار کی گئی یہ رپورٹ پاکستانی محققین کی ایک بڑی کامیابی ثابت ہو گی۔