متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

امریکا نے عمران خان کی حکومت کیوں گرائی؟

Spread the love

نوشہرہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر دفاع اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے ’امریکا نے عمران خان کی حکومت کیوں گرائی؟‘ کے سوال کا جواب دیدیا۔نوشہرہ کے علاقے رشکئی میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان نے امریکا کو اڈا دینے سے

انکار کیا تو حکومت گرادی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ حکمران بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، حکومت اپنی کمزوریوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کی خاطر روزانہ نیا شوشہ چھوڑتی ہے۔ جلد کرپٹ وفاقی حکومت سے پاکستانی قوم کو نجات ملے گی۔ عمران خان امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔