ممبئی ( شو بز نیوز ) اور ینگ ڈیشنگ انیل کپور نانا بن ہی گئے …..بھارتی معروف اداکارہ سونم کپو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔فلم ’عائشہ‘ کی ہیروئن سونم کپور نے یہ خوشخبری خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔انہوں نے ایک نوٹ میں بتایا ہے کہ اُن کے پہلی اولاد، بیٹے کی پیدائش
ہوئی ہے۔سونم نے اس نوٹ میں اپنے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف خاندان اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹس پر اس وقت اداکارہ سونم کپور کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر خوب وائرل ہے۔یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی مئی 2018ء میں ہوئی تھی، سونم کپور کے ہاں 4 سال بعد پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی ہے۔سونم کپور اداکار انیل کپور اور سنیتا کپور کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔