متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

بھارت کی جانب سے دہشتگردی کے تمام دعوے جھوٹے ہیں : ترجمان دفتر خارجہ

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان نے بھارت کی جانب سے دہشتگردی کے تمام دعوؤں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔” جیو ” کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا جھوٹے دعوے کر رہا ہے کہ کچھ ہتھیاروں کے ساتھ خالی کشتی قبضے میں لی گئی۔ بھارت کی جانب سے

مبینہ واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، بھارت پراپیگنڈا کر کے پاکستان کے خلاف منظم دہشتگردی کا بیانیہ آگے بڑھا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا مبینہ واقعے کو نام نہاد ممبئی طرز کے حملے کی منصوبہ بندی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات پاکستان کو بدنام کرنے اور پھر دہشتگردی کو جنم دینے کے بھارتی منصوبے کا تسلسل ہے، بھارت کے تمام الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔