spot_img

ذات صلة

جمع

مالی سال کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالرز ہوجائیں گے، سٹیٹ بینک

کراچی( کامرس نیوز ) قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید کا کہنا ہے کہ مالی سال کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالرز ہوجائیں گے، پاکستان کو مالی سال 2023 میں 31 ارب ڈالرز کی ضرورت رہے گی۔” جنگ ” کے مطابق مرتضی سید نے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان

کو 38 ارب ڈالرز فراہمی کی یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں۔پاکستان نے ضرورت سے زائد فنڈنگ کا انتظام کرلیا ہے، اگلے پیر کو آئی ایم ایف بورڈ سے اجلاس ہے، منظوری کے چھٹے روز کے اندر پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر مل جائیں گے۔ آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر، ادائیگیوں سے زرمبادلہ ذخائر کم ہوئے۔

spot_imgspot_img