لاہور ( وی او پی نیوز ) صحافی کالونی ہربنس پورہ میں لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری ، صدر ایمرا آصف بٹ اورپارکس اینڈ ہارٹیکلچر( پی ایچ اے ) کے تعاون سے خصوصی شجرکاری اور صفائی مہم کا آغاز کیا گیا .لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری اور صدر ایمرا آصف بٹ کی ہدایات کی
روشنی میں سیکرٹری ہاؤسنگ میاں شکیل، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے عمر جہانگیر اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جاوید حمید نے صحافی کالونی میں قبرستان اور گرین بیلٹس کی فوری صفائی اور شجرکاری کے احکامات جاری کیے گئے تھے. مہم میں پی ایچ اے کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا جن کی نگرانی کے فرائض سپروائزر سبطین عباس اور ہیڈ مالی صحافی کالونی پارک افضال احمد نے انجام دئیے . دو روز سے جاری اس مہم میں قبرستان کی صفائی میں پی
ایچ اے کی جانب سے ٹریکٹرز اور گھاس کاٹنے والی جدید مشینوں کا استعمال کیا گیا اور بارشوں کے نتیجے میں خراب ہونیوالی راہداری کو ہموار کیا گیا تا کہ قبرستان میں فاتحہ خوانی کیلئے آنیوالوں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے . اس کے علاوہ صحافی کالونی میں گرین بیلٹس اور خالی پلاٹس میں اگنے والی جھاڑیوں اور گھاس کا بھی خاتمہ کیا گیا. سیکرٹری ہاؤسنگ میاں شکیل، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے عمر جہانگیر اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جاوید حمید نے
صفائی مہم کیساتھ ساتھ صحافی کالونی میں پودے لگانے کے احکامات بھی جاری کیے تا کہ مقامی آبادی کو صحت مند ماحول میسرآ سکے.
صحافی کالونی میں شجر کاری مہم ، گرین بیلٹس اورقبرستان کی صفائی پر صحافیوں اور مقامی رہائشیوں نے صدر لاہور پریس کلب اعظم چودھری ، صدر
ایمرا آصف بٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور سیکرٹری سیکرٹری ہاؤسنگ، پی ایچ اے کے اعلیٰ حکام ، سپروائزر اور انکی ٹیم کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا.