متعلقہ

جمع

ہزاروں اساتذہ کیخلاف ڈنڈا تیار

بہار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست بہار میں...

مولانا فضل الرحمٰن نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (ایس ایم ایس) جمعیت علمائے اسلام (ف)...

سٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کردی

 کراچی ( ایس ایم ایس ) سٹیٹ بینک نے...

عالمی تنظیموں کا سیلاب متاثرین کیلئے 50 کروڑ ڈالرز سے زائد فوری امداد کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد ( نیٹ نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر بین الاقوامی تنظیموں اور مالی اداروں نے سیلاب متاثرین کیلئے 50 کروڑ ڈالر سے زائد فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی اداروں و تنظیموں کی مشکل میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کے فوری ریسکیو اور بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلا رہی ہے۔ حکومت نے مشکل معاشی صورتحال میں ہونے کے باوجود فلڈ

ریلیف کیش پروگرام شروع کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کیلئے آپریشن کر رہی ہے۔ ریسکیو کے بعد سیلاب متاثرین کی بحالی اور تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی تعمیر پر کام کریں گے۔ اعلامیہ کے مطابق کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے وزیراعظم کو 35 کروڑ ڈالر کی فوری امداد سے آگاہ کیا۔ کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بنک نے وزیراعظم کے فلڈ ریلیف کیش پروگرام کی تعریف کی۔اعلامیہ کے مطابق ورلڈ بینک یہ امداد رواں ہفتے کے آخر تک مکمل طور پر فراہم کر دے گا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے سیلاب متاثرین کیلئے11 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے 2 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔ یو کے ایڈ نے 15 لاکھ پاؤنڈ کی کی فوری امداد کا اعلان کیا۔ اعلامیہ کے مطابق یوکے ایڈ نے سیلاب متاثرین سے متعلق منصوبوں کیلئے 3 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ کا بھی اعلان کیا ہے۔