لاہور ( وی او پی نیوز ) چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایت پر پاکستان آرمی کی طرف سے ملک گیر سطح پر سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ریلیف کیمپوں کا قیا م کیا گیا ہے- اسی سلسلے کے تحت لاہور ڈویژن میں اب تک 10 مقامات پر امدادی کیمپ عمل پذیر ہو چکے ہیں جن میں فورٹریس سٹیڈیم ، صدر گول
چکرکینٹ، ورکشاپ اسٹاپ والٹن روڈ ، ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس بلاک ڈی ۲ جوہر ٹاؤن ،شیبا پارک وائی بلاک اور شبیر شریف چوک ڈی ایچ اے ،گریٹر اقبال پارک ، قصور نزد ڈی سی آفس ، شیخوپورہ نزد ڈی سی آفس اور گرلز ہائی اسکول چونیاں شامل ہیں جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب بھی سیلاب زدگان کی امداد کے لئے لاہور کے مختلف مقامات پر کیمپوں کا قیام کر چکی ہے جن میں غازی روڈ نزد میٹرو، جلو موڑ، ہیر کوٹھی بیدیاں روڈ، کھڈیاں روڈ قصور، آر پی ایس قصوراور آر پی ایس کنگن پور شامل ہیں -کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے امدادی کیمپوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا –