متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

پاکستانی فاسٹ بولرز کو کھیلنا آسان نہیں تھا، ٹیم مینجمنٹ نے سپنرز کو دیکھ کر میرا بیٹنگ نمبر تبدیل کیا: رویندرا جڈیجا

Spread the love

دبئی ( سپورٹس نیوز ) بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ، بھارت میچ کے حوالے سے خاص بات بتا دی . جڈیجا کا کہنا تھا کہ ” پاکستانی فاسٹ بولرز کو کھیلنا آسان نہیں تھا۔ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہائی پریشر ہوتا ہے، اس میچ میں کامیابی کےلیے سب نے ہی حصہ ڈالا۔ پاکستان کے خلاف بیٹرز، سپنرز اور فاسٹ بولرز نے اچھا پرفارم کیا. پاکستان کے تینوں فاسٹ بولرز اچھے ہیں، انہوں نے اچھی جگہ پر گیندیں

کیں۔ پاکستان کے فاسٹ بولرز کو کھیلنا آسان نہیں تھا۔ نسیم شاہ تیز نوجوان بولر ہیں، انہیں پتہ ہے کہ کہاں گیند کرنا ہے، نسیم شاہ یہ بھی جانتے ہیں کہ کس بیٹر کو کیسے بال کرنا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے پاکستان کے سپنرز کو دیکھ کر میرا بیٹنگ نمبر تبدیل کیا”.
بھارتی آل راؤنڈر نے نئے قانون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے قانون کے بعد ٹیموں کو مقررہ وقت میں اوورز ختم کرنا پڑیں گے۔میچ کے بعد میٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔ دباؤ میں کھیل کر جب پرفارم کریں تو آنے والے میچز کےلیے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہےآخری اوورز سے متعلق رویندرا جڈیجا نے کہا کہ آخری اوورز میں کوئی بھی بولر ہو دباؤ میں رہتا ہے۔