لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 70 برس تک تختِ برطانیہ پر حکومت کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم گزشتہ روز 96 برس کی عمر میں بیل مورل پیلس میں انتقال کر گئیں۔ملکہ برطانیہ کے انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس نے ہر چھوٹے بڑے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور ہر ملک سے ملکہ الزبتھ کے لیے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ملکہ نے اپنی زندگی میں بہت کم ہی انٹرویوز دیے ہیں اسی لیے اُن کی زندگی کے حقائق سے متعلق بہت کم ہی مداح واقف ہیں۔اُن کی وفات پر ملکہ الزبتھ دوم کی دلچسپ زندگی سے متعلق چند حقائق سامنے آئے ہیں جنہیں جان کر یقیناً قارئین کو حیرانی ہوگی۔ملکہ برطانیہ کا کردار ایک سو سے زائد فملوں اور ڈراموں میں دکھایا گیا، نیٹ فلکس شو ’دی کراؤن اینڈ ہیلین مائیرین‘ میں ملکہ کا کردار ادا کرنے پر اداکارہ کلیئر فو کو ایمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
ملکہ کے لیے پاسپورٹ کی قید نہیں تھی، وہ بین الاقوامی سفر کے لیے مرون رنگ کے برطانوی پاسپورٹ کی پابند نہیں تھیں
ملکہ 21 اپریل 1926ء میں پیدا ہوئی تھیں لیکن سرکاری طور پر ان کی سالگرہ جون میں سالانہ ’ٹروپنگ دا کلر‘ پریڈ کے ذریعے منائی جاتی تھی، اس روایتی
جشن کا آغاز 1748ء سے کیا گیا تھا۔
ملکہ الزبتھ دوم کو اپنی زندگی میں ونسٹن چرچل سے بورس جانسن تک 14 برطانوی وزائے اعظم سے حلف لینے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔
ملکہ الزبتھ کو بھی شمالی لندن کے فٹبال کلب آرسنل بہت پسند تھا۔
ملکہ برطانیہ کو تاریخ میں سب سے زیادہ سفر کرنے والے برطانوی شاہی فرد ہونے کا بھی اعزاز حاصل تھا، انہوں نے 1952ء سے 2022 تک 100 سے زائد ممالک کا سفر کیا، برطانوی حکمران کے شاہی دوروں کا ایک ریکارڈ ہے۔ملکہ کو متعدد زبانوں پر عبور حاصل تھا، انہوں نے سرکاری دوروں کے دوران مختلف زبانوں سمیت فرانسیسی زبان میں بھی فر فر تقاریر کیں۔ملکہ الزبتھ نے خوشگوار 70 سالہ شادی شدہ زندگی گزاری تھی، 2017ء میں ملکہ برطانیہ اور آنجہانی شہزادہ فلپ نے اپنی شادی کی 70ویں سالگرہ منائی تھی۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا شمار دنیا کی امیر ترین سربراہ مملکت میں ہوتا تھا، ان کی ذاتی دولت 50 کروڑ ڈالر تھی جو اب بادشاہ چارلس کو تفویض کردی جائے گی۔