متعلقہ

جمع

رنبیر اور عالیہ کی نئی فلم ” براہمسترا ” ریلیز ہوتے ہی تنازعات اور تبصروں کا شکار ہو گئی

Spread the love

لاہور( طیبہ بخاری سے ) بالی وڈ کی خوبصورت چاکلیٹ جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم ” براہمسترا ” ریلیز ہو گئی ، فلم کی ریلیز پو مختلف تبصرے جاری ہیں . کوئی فلم کو ناکام قرار دے رہا ہے تو کوئی اسے انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھا رہا ہے ،رییز سے قبل فلم کے بائیکاٹ کی مہم بھی چلی . لیکن یہاں ہم آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ فلم ریلیز سے قبل ہی 40 کروڑ کی کمائی کر چکی تھی .
آئیے اب آپ کو بتاتے ہیں کہ رنبیر اور عالیہ کی اس فلم کیساتھ بھارت میں کیا سلوک ہو رہا ہے ؟ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ فلم نے ریلیز سے قبل ہی 40

کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے تاہم فلم کی ریلیز سے 2 روز قبل اس کے خلاف بائیکاٹ مہم کا آغاز ہوا تھا۔بائیکاٹ مہم کا آغاز رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ماضی میں گائے کے گوشت کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی بنیاد پر ہوا، اسی وجہ سے گزشتہ دنوں مظاہرین نے انہیں اجین کے مہاکال مندر میں داخل ہونے سے بھی روک دیا تھا۔فلم میں عالیہ بھٹ ، شوہر رنبیر کپور، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان سمیت کئی دیگر اداکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
مایا نگری میں کہا جا رہا ہے کہ گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ’براہمسترا‘ باکس آفس پر اپنا جادو نہ چلا سکی۔ شائقین فلم کی بڑی تعداد نے گزشتہ کئی مہینوں سے شہ سرخیوں میں رہنے والی بڑے بجٹ کی فلم کی کہانی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔بھارتی فلموں کے مشہور ناقد ترن آدرش نے ٹوئٹر پر فلم کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلم انتہائی مایوس کُن ہے، اس میں VFX زیادہ اور کہانی کی کمی ہے۔ ’براہمسترا‘ ایک گیم چینجر فلم ثابت ہو سکتی تھی لیکن انہوں نے یہ موقع گنوا دیا، فلم میں صرف چمک دھمک ہے ، اس میں کوئی جان نہیں‘ ۔
رنبیر اور عالیہ کی یہ فلم کامیاب ہے یا ناکام ؟ اس کا فیصلہ تو فلم دیکھنے کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے لیکن بھارت میں انتہا پسندی کی لہر نے جس طرح بالی وڈ کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے اس کا شکار صرف فلمیں ہی نہیں اداکار بھی بن رہے ہیں ….آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا …؟